لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں چوہدری امیچر گالف کپ 2025 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 20 سے 23 نومبر تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوگا۔
ریئر ایڈمرل سہیل احمد اعظمی کے مطابق اس مقابلے میں شوقیہ، بزرگ اور خواتین کے زمرے شامل ہیں۔ پاکستان نیوی ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور یہ چیمپئن شپ 2011 سے مسلسل جاری ہے۔


