96

کراچی ہاربروڈاک ورکرز یونین سی بی اے کے مسائل حل کرائیں گے،کنورارشد علی خان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکرٹری اور چیئرمین پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کنور ارشد علی خان نے کراچی ہاربر اینڈ ڈاک ورکرز یونین (سی بی اے) کے دفتر کا دورہ کیا. اس موقع پر سی بی اے کے صدر احمد سعید. جنرل سیکرٹری داؤد مہمند اور دیگر عہدیداران نے اپنے درپیشں مسائل سے آگاہ کیا. اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ. کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان اور سید مشرف علی بھی ہمراہ تھے. مسلم لیگی رہنما کنور ارشد علی خان نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی ڈاک لیبر بورڈ ختم نہیں کرنے دینگے بلکہ مزدوروں کے مکمل حقوق کا تحفظ کرنے کےلئے مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و محنت چوہدری سالک حسین اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن و دیگر قائدین کو مفصل رپورٹ پیشں کرونگا. اور ترجیح بنیادوں پر انکے مسئلے حل کرائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں