کراچی؛ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہری سے لوٹ مار کرنے والا جعلی صحافی ڈکیت گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملیر، بھینس کالونی روڈ پر اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے شہری سے لوٹ مار کرنے والا جعلی صحافی ڈکیت گرفتار، بھینس کالونی روڈ کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ اسی دوران چار مسلح افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے، تاہم متاثرہ شہری اور اس کے دوستوں نے پیچھا کر کے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا اور شدید تشدد کے بعد مبینہ ڈاکو کو سکھن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں