صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی، اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی، آئی جی کا عدالت میں فخریہ بیان

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) آئی جی اسلام آباد نے آج صحافی احمد نورانی کے دو لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں پیش ہو کر فخریہ طور پر بتایا کہ 14 اپریل کو (یعنی گزشتہ روز وقوعے کے 28 دن بعد) دونوں بھائیوں کے اغواء کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اب باقاعدہ تفتیش شروع ہو گئی ہے، اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے، جے آئی ٹی کیلئے وزارتِ داخلہ کو لکھ دیا ہے، اب ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا تو جج صاحب یہ پوچھنے کی بجائے کہ 28 دن تک ایف آئی آر درج کیوں نہیں درج کی حیران کُن طور پر پولیس کے اِس عظیم الشان کارنامے پر خوشی سے پھولے نہیں سمائے اور آئی جی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وکیل ایمان مزاری سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اب ایف آئی آر ہو گئی ہے. آپ کے الزامات بہت سنجیدہ ہیں. اب آپ متعلقہ فورم پر لے کر آئیں. میں ایف آئی آر درج ہونے پر درخواست نمٹا نہیں رہا بلکہ زیرسماعت رکھوں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں