کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دو موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبری KFV-3134 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 490/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں واصف ولد ناصر اور عمر ولد شیر زمین شامل ہیں۔


