کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو کی ہدایت پر شہر بھر میں کارروائیاں روزانہ کے بنیاد پر جاری-
میڈیاکے جانب سے شایع ہونے والی خبر پر ڈائریکٹر جنرل کا نوٹس ، ڈیمولیشن ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پلاٹ # B-96گلشن فیصل باتھ آئلینڈ اور پلاٹ # PECHS block 2 192-C میں جاری کام کو بند کروا کے G+1 اور دوسری منزل کو مسمار کر دیا-لیاری اور گزری کے علاقے میں چار پلاٹس پر انتہائی خطرناک قرار دے گئی عمارتوں کو زمین بوس کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے-
نقشے کے بر عکس تعمیر شدہ 23 عمارتوں پر غیر قانونی اضافی منزلوں کو مسمار و مُنعدِم کردیا گیا-سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈیمولیشن ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے ہفتہ اتوار کےروز بھی غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کا عمل جاری-کاروائیاں ڈسٹرکٹ ساؤتھ ، ڈسٹرکٹ کورنگی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقوں میں کی گئی۔
غیر قانونی اضافی منزلیں، پورشنز ، دکانیں اور چھتیں گرا دی گئیں۔واضع رہے تمام کاروائیاں نقشے کے بر خلاف اور استعمال اراضی کے خلاف ورزی کے زمرے می کے گئی-غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی-


