لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ رتوڈیرو کی حدود شہداد کوٹ روڈ والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا، ایس ایس پی لاڑکانہ نے بتایا کہ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت ایکٹو کرمنل بجار عرف بجو سیانچ کے طور پر ہوٸی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ڈاکو گزشتہ رات ڈگری کالج رتوڈیرو والے علاقے میں شہری اسد شاھ سے ڈکیتی والی واردات سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں سنگین نوعیت کی وارداتوں/مقدمات میں ملوث ہے،
اے ایس پی رتوڈیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی صاحب کی سربراہی میں مقابلے والی جگہ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM,PSP نے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنانے پر ایس ایچ او رتوڈیرو اور ان کی ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔


