کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ہم پر تنقید کرنے والے سندھ حکومت کے ترجمانوں کو ایم کیو ایم کا شکر گزار رہنا چاہئے-جب ایم کیو ایم پریس کانفرنس نہیں کرتی تو سندھ حکومت کے ترجمانوں کی نوکریاں خطرے میں پڑھ جاتی ہیں-جمہوریت کا راگ الاپنے والی پیپلزپارٹی خود جمہوریت کی دشمن ہے-
اگر پیپلز پارٹی حقیقت میں جمہوریت کی حامی ہے تو اختیارات اور وسائل مقامی حکومت کو منتقل کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے بل کی حمایت کرے-پیپلز پارٹی کبھی بھی پاکستان کے اختیارات اور وسائل عوام کی دہلیز تک نہیں پہنچانا چاہتی-عوام کو جانوروں سے بدتر سمجھنے والے وڈیرے کبھی عوام کو شراکت دار تسلیم نہیں کرسکتے-
پیپلزپارٹی کی یہی وڈیرانہ ذہنیت 1971 میں پاکستان کے دو ٹکڑے کرچکی ہے-پیپلزپارٹی اور انکے نومولود ترجمان جتنا رولیں لیکن ایم کیو ایم مقامی حکومتوں کو بااختیار بناکر رہے گی-


