92

پاکستانی آئی ٹی برآمدات نے ریکارڈ 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح چھوئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر نے اکتوبر 2025ء میں پہلی بار 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ماہانہ برآمدات حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق یہ شعبہ ایک سال میں 17 فیصد اور ایک مہینے میں 5.5 فیصد بڑھا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں آئی ٹی برآمدات 1 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہے۔ ماہرین کے مطابق غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں رقم کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنا اور روپے کی مستحکم قدر نے برآمدکنندگان کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں