کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے رہیں گے”۔ انہوں نے ایم کیو ایم پر کراچی کو برباد کرنے، غیرقانونی بھرتیاں اور بھتہ خوری کا الزام لگایا۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ بلیک میلنگ کے لیے استعفوں کا کارڈ استعمال کیا ہے اور بلدیاتی نظام کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ “سندھ ایک ہے اور ہمیشہ رہے گا، سندھ کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ چکے ہیں”۔


