کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایوننگ پروگرام میں بی ایس فرسٹ ایئر،بی ایس تھرڈ ایئر اور ایک سالہ،چھ ماہ پر مشتمل ڈپلومہ / سرٹیفیکیٹ کورسز میں داخلوں کا آغازہوگیا-
جامعہ کراچی میں تعلیمی سال برائے 2026 ء ایوننگ پروگرام میں بی ایس فرسٹ ایئر،بی ایس تھرڈ ایئر اور ایک سالہ،چھ ماہ پر مشتمل ڈپلومہ / سرٹیفیکیٹ کورسز میں داخلوں کے لئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق خواہشمند طلبہ اپنے آن لائن داخلہ فارم 28 نومبر2025 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ آن لائن داخلہ فارم، پراسپیکٹس اور داخلوں کے اشتہار کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk سے رجو ع کرکے تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔


