82

ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ملک میں ایک ماہ میں مسلسل دوسری مرتبہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل مہنگا کیا گیا ہے، مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ رات ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، 15 روز قبل بھی یکم نومبر کو مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا کیا گیا تھا، یکم نومبر کو مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں