کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رُکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کرکے 03 اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ، جبکہ مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان میں کامران ولد خورشید، فیضان ولد عبد الشکور اور عبد الرحمٰن ولد جاوید شامل ہیں۔


