73

موٹروے M-5 پر حادثہ، تین پولیس افسران شہید

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)موٹروے M-5 پر اُچ شریف کے قریب ایک بس نے موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس سے تین پولیس افسران موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

شہید افسران میں ایس آئی محمد مشتاق، اے ایس آئی ناصر عباس اور یو ٹی کانسٹیبل اسامہ شامل ہیں۔ سیکٹر کمانڈر اور ڈی ایس پی کی زیر نگرانی ریسکیو ٹیمیں حادثہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں