85

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روزہ توسیع کردی گئی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔

چار یا اس سے زیادہ افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ البتہ شادیوں، جنازوں اور سرکاری امور پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں