لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب حکومت کے احکامات پر صوبے کی 41 میں سے 27 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
جن ملز نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی، ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے واضع کر دیا ہے کہ کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔


