کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) میمن گوٹھ درسانو چھنو کے قریب بھینسوں کے ایک باڑے میں آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہوا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق آگ لگنے سے **پانچ بھینسیں جھلس کر ہلاک** ہوگئیں جبکہ باڑے میں موجود تمام سامان جل کر **خاکستر** ہوگیا۔
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس سے مزید نقصان سے بچاؤ ممکن ہوسکا۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جانوروں اور سامان کی مالیت **25 لاکھ روپے سے زائد** ہے۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔


