اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) نادرا کی جانب سے شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ اب انھیں گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کےلیے لائن میں لگنے کی ضروت نہیںں بلکہ یہ سہولت اب آن لائن بھی دستیاب ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لئے صارفین کو بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
اب اسلام آباد کے شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی فروخت کے سلسلے میں بائیومیٹرک تصدیق کراسکتے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے میں ٹرانسفر کی مزید کارروائی مکمل کی جائے گی۔


