278

آئی ایس آئی کا جعلی بریگیڈیئر بن کر چائنیز کال سینٹر سے 80 لاکھ روپے بھتہ وصول

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) آئی ایس آئی کا جعلی بریگیڈیئر بن کر چائنیز کال سینٹر سے 80 لاکھ روپے بھتہ وصول ، راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں خود کو آئی ایس آئی اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران ظاہر کرکے چائنیز شہریوں سے بھاری بھتہ وصول کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ٹیکسلا کی رہائشی اریبہ رباب کی مدعیت میں درج ہوا، جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے جعلی بریگیڈیئر اور کرنل بن کر ان کے چائنیز کال سینٹر کے عملے سے مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے وصول کیے۔ اریبہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر ، چائنیز نیشنل گاؤ کیزان ، بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں ایک چائنیز کال سینٹر میں ملازمت کرتے تھے جہاں سے بھتہ خوری کا سلسلہ شروع ہوا۔

مدعیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں فواد احمد نامی شخص چند لوگوں کے ہمراہ ان کے کال سینٹر میں آیا اور خود کو بااثر اداروں کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے بلیک میلنگ کے ذریعے وصول کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں