103

رینجرز کا لیاری میں کمانڈو ایکشن، گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاری سے انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر ملزم شوکت علی عرف آغا شوکت ولد ابراہیم سونارا کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے حکومت سندھ نے انعامی رقم مقرر کر رکھی تھی

تفصیلات کے مطابق ملزم 2004میں لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالرحمن ڈکیت گروپ، 2009 میں پیپلز امن کمیٹی اور 2013 میں کمانڈر نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے گروپ میں شامل ہوا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی، منشیات فروشی اور متعدد پولیس مقابلوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ ملزم کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک روپوش رہااور پاکستان واپس آ کردوبارہ اپنا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔ملز م کا نام سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں شامل ہے۔ملزم کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت متعدد ایف آئی آر ز درج ہیں۔گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں