75

طارق روڈ پر ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع پر فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 2 گاڑیاں فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی۔

آتشزدگی کے دوران ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ شخص کی شناخت سجاد کے نام سے کی گئی، جوریسٹورنٹ کا ملازم ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے،جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں