کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) – شارع فیصل پر **ون ویلنگ اور ریس لگانے کے دوران** پیش آنے والے حادثے میں **17 سالہ نوجوان جاں بحق** ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب نوجوان کی **موٹر سائیکل سلپ ہو گئی** اور وہ سڑک پر جا گرا۔ شدید چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت **راشد** کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق راشد اپنے دوستوں کے ساتھ **ریس لگا رہا تھا** جب حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


