اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) انٹیلی جنس اداروں نے اسلام آباد خودکش حملہ کیس میں سہولت کاری کرنیوالے ایک درزی کو بھی گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملہ کرنیوالے ملزم نے خودکش جیکٹ کچھ دن درزی کے پاس رکھوائی، درزی کو معلوم تھا کہ یہ بارود سے بھری جیکٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق خودکش جیکٹ پشاور میں تیار ہوئی، بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا، ملزم خودکش جیکٹ پشاور سے گڑ کی بوری میں چھپا کر لایا، ملزم نے 3 دن تک جیکٹ ایک درخت کے نیچے چھپائے رکھی۔
ذرائع کے مطابق مرکزی سہولت کار نے خوارجی سے رابطوں کا اعتراف کرلیا۔ مرکزی سہولت کار سے تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔


