90

جہاں سے افغان حکام کو سستی راہداری ملے وہ وہاں جائیں ، وزیردفاع خواجہ آصف کا ردِعمل

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیردفاع **خواجہ آصف** نے افغان نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور **ملا عبدالغنی برادر** کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں سے افغان حکام کو سستی راہداری ملے وہ وہاں جائیں — اور یہ پاکستان کے لیے ریلیف ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو سامان کراچی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے، وہ سارا پاکستان سے ہوتا ہوا جاتا ہے؛ اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے سامان منگوانا چاہیں تو وہ آزادانہ طور پر منگوا سکتے ہیں اور اس سے پاکستان کو معاشی نقصان نہیں ہوگا۔

وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، اور اگر افغانستان اپنا فیصلہ بدلتا ہے تو دونوں ملکوں کے درمیان آمد و رفت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں