پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری ، تفصیلات کے مطابق ۔پاکستان رینجرز (سندھ)اوراینٹی نارکوٹکس فورس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے محمد ی کالونی (مچھر کالونی) میں بدنام زمانہ منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی۔ مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 3ملزمان واصل خان، سلطان اور گل زرین کو گرفتار لر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 142.640 کلوگرام چرس، 400گرام آئس، 3عد موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2018سے منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور کراچی میں منشیات سپلائی کرنے والے اہم ڈیلر ہیں۔ملزمان منشیات کوئٹہ /گوادر سے مال بر دار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزمان کو منشیات،مسروقہ سامان اور نقدی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں