95

قائد آباد میں خستہ حال پیڈسٹرین برج عوام کے لیے خطرہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائد آباد گلستان سوسائٹی کے مین روڈ پر واقع پیڈسٹرین برج اپنی مدت پوری کرنے کے بعد مکمل طور پر بوسیدہ ہو چکا ہے۔

برج کے مختلف حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جو عوام کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔ مقامی شہریوں نے میئر کراچی سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر یا تو نیا پیڈسٹرین برج تعمیر کیا جائے یا موجودہ برج کی فوری مرمت کی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں