اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) صدر آصف علی زرداری کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025 آئین کا حصہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے تین فوجی ترمیمی بلز کی منظوری دے دی، منظوری کے بعد تینوں بل آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں۔
صدر آصف زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025 ، پاکستان ایئرفورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی، مسلح افواج کے متعلقہ قوانین میں کی گئی ترامیم فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
یاد رہے ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ ترمیمی بل دو ہزار پچیس بھی منظور کیا گیا تھا۔


