88

بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد قرار

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ من گھڑت من گھڑت اوربے بنیاد قراد دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے خلاف شائع ہونے والی رپورٹ پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے تاہم ان کی ساکھ خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں قید کے باوجود اانھوں نے مثالی حوصلہ اور قوتِ برداشت کا مظاہرہ کیا ہے، قربانیوں کا دور جلد ختم ہوگا اور انصاف ضرور ملے گا۔

بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ تمام دباؤ اور مشکلات کے باوجود بشریٰ بی بی کا حوصلہ آج بھی انتہائی بلند ہے۔

یاد رہے دی اکنامسٹ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے ، جس میں بتایا بانی پی ٹی آئی نے اقتدار اور طاقت کے لیے اپنی پیرنی بشرٰی بی بی سے شادی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں