84

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان کس کا کیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان ڈمپر ڈرائیور کا ایک لاکھ روپے کا کیا گیا ہے۔کراچی میں ڈمپر پر ٹریکر نہ ہونے کے باعث ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے، رزاق آباد میں تیز رفتار ڈمپر کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔

ڈمپر میں ٹریکر نصب تھا نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ تھا، تین ماہ کے لیے ڈرائیور کا لائسنس بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ڈمپر مالک شیر زادہ کو ایک لاکھ روپے کا چالان جاری کیا گیا ہے، مالک کو مقدمے میں بھی نامزد کیا گیا ہے، 14 روز میں جرمانہ ادا کرنے پر آدھی رقم دینی پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں