90

ایف بی آر نے تمام افراد کے لیے انکم ٹیکس کی ای-فائلنگ لازمی قرار دے دی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن دائر کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے تمام افراد کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کی الیکٹرانک فائلنگ لازمی قرار دے دی ہے۔

یہ فیصلہ انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ترمیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کے تحت نافذ کی گئی ہے۔

اب تک دستی طور پر جمع کرائے جانے والے ٹیکس ریٹرنز اب صرف الیکٹرانک طریقے سے ہی جمع کیے جا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں