لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
بار کونسل کے چیئرمین ذبیع اللہ ناگرہ اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے کہا کہ دستوری عدالت کا قیام ایک دیرینہ قانونی تقاضا ہے جو میثاق جمہوریت میں بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس آئینی اقدام سے آئینی حکمرانی مضبوط ہوگی، عدالتی بوجھ میں کمی آئے گی اور شہریوں کو انصاف کی بہتر فراہمی یقینی ہوگی۔


