کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر سید حسن نقوی نے ملیر ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا ہنگامی جائزہ لیا۔
انہوں نے منصوبے کی پیشرفت کا معائنہ کرتے ہوئے حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل کی ہدایت کی۔
39 کلومیٹر طویل یہ ایکسپریس وے کے پی ٹی انٹرچینج سے شروع ہو کر کراچی-حیدرآباد موٹروے پر ختم ہوگا، جس سے شہر کے جنوبی و مشرقی علاقوں کے لیے متبادل راستہ میسر آئے گا اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی ہوگی۔


