89

کراچی میں خواتین کے لیے پنک بس سروس کا نیا روٹ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کی خواتین کے لیے پنک بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کیا ہے۔

یہ نئی سروس 17 نومبر 2025 سے عبداللہ چوک سے نمائش تک شروع ہوگی، جس میں خواتین کے لیے صبح 8-9 بجے، دوپہر 1-2 بجے اور شام 5-7 بجے مخصوص اوقات ہوں گے۔

بسوں میں سیکیورٹی، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو تحفظ اور آرام کے ساتھ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں