کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر رزاق آباد علاقے میں ایک تیز رفتار ڈمپر کے کنٹرول سے باہر ہونے کے باعث رکشے اور وین سے ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور کریم بخش کھوسو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔


