79

:تاجکستان کے وزیر دفاع کی آج ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

اسلام آبا (ایچ آراین ڈبلیو) :تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزوڈہ ایمومالی عبدالرحیم نے آج ایوانِ سدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت، توانائی (بشمول CASA-1000 پروجیکٹ)، دفاعی شعبے اور سیاسی، ثقافتی و عوامی سطح پر روابط کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
صدر زرداری نے مہمان کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاجکستان سے تاریخی، ثقافتی اور لسانی روابط کی بنیاد پر اپنے متعدد شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے CASA-1000 پروجیکٹ کی بحالی کو مشترکہ خوشحالی کی علامت قرار دیا اور نئی تجارتی راہداریوں، براہ راست پروازوں کی بحالی اور دفاعی صلاحیتوں میں مدد کی پیشکش کی۔ کرنل جنرل صابرزوڈہ نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار اور فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی

اپنا تبصرہ بھیجیں