اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سازش کے ذریعے نوازشریف کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا، کچھ مخصوص لوگ آئین کی بے توقیری کرتے رہے، 8 سال پہلے نواز شریف کو عہدے سے ہٹانے کا آغاز ہوا، نواز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی سازش میں عدلیہ نے حصہ لیا۔
ان کاکہنا تھا کہ سارا سلسلہ پاناما سے شروع ہوا، جسٹس ثاقب نثار نے 2 بینچ تشکیل دیے، نواز شریف کی نااہلی کے بعد ایک اور بینچ تشکیل دیا گیا، اس بینچ نے نااہلی کی مدت کو طے کیا، نااہلی تاحیات کی گئی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کل 2 ججز کی ایوان کی پاس کردہ ترمیم پر غیرت جاگ گئی، جب نواز شریف کیخلاف فیصلے دیئے تب غیرت کیوں نہیں جاگی؟، اب ججز شاعری بھی کرتے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں عدلیہ کا سیاہ اور بھیانک کردار رہا، ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے لے کر نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے سپریم کورٹ نے دیے، اس ایوان نے ان کی اجارہ داری پر قدغن لگائی، 27ویں ترمیم پاس ہوگئی ہے، اب پاکستان آئینی راستے پر چل نکلا ہے۔
رپورٹ ملک اختر جاوید لاہور


