محکمہ منصوبہ بندی نے اسکول ایجوکیشن منصوبوں کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار دے کر فنڈز روک دئیے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے منصوبوں کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، حیدرآباد ریجن کے 38 منصوبوں کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

کراچی ، لاڑکانہ ، نوابشاہ، سانگھڑ ، ٹنڈومحمد خان ، مٹیاری ، حیدرآباد، میرپورخاص کے منصوبے غیر تسلی بخش ہیں، اسکولوں کی تعمیرات میں ناقص میٹیریل استعمال کیا جارہا ہے ،

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے چیف انجنیئر ایجوکیشن ورکس کو خامیاں درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی خامیاں جب تک درست نہیں کی جائیں گی تب تک مزید فنڈز نہیں ملیں گے

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے غیر تسلی بخش قرار دیئے گئے منصوبوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں