جامشورو (ایچ آراین ڈبلیو) کوٹری کے 9 سالہ با صلاحیت بچے نے سندھ میں تعلیم کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
کمسن طالب علم عاشر بھٹی نے پاکستان امریکن کلچر سینٹر (PACC) کا 18 ماہ پر مشتمل انگلش لینگویج ڈپلومہ اپنی کم ترین عمر میں کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ شہر کا نام بھی روشن کر دیا،
ننھے طالب علم کی اس شاندار کامیابی کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری، نے بچے کو اپنے دفتر میں مدعو کیا، جہاں انہوں نے ننھے طالب علم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایوارڈ شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا،
اس موقع پر ڈی سی جامشورو کا کہنا تھا کہ کم عمری میں اس سطح کی کامیابی قابلِ فخر ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ننھا بچہ دیگر بچوں کے لیے ایک مضبوط مثال ہے اور ثابت کرتا ہے کہ محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ بڑی کامیابیاں کم عمری میں بھی حاصل کی جاسکتی ہیں،


