83

صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کی جامعات کے ساتھ ایم او یوز طے کرنے کی ہدایت

کراچی/ جامشورو (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، محترمہ شاہینہ شیر علی نے انچارج وومین کمپلین سیل جامشورو سیدہ قرت العین شاھ کو ہدایت دی کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کی جامعات کے ساتھ Memoranda of Understanding (MoUs) طئے کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو صنفی تشدد، ہراسانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔

ان خیات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ اور پرسنل سیکرٹری اکبر جوکھیو بھی موجود تھے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک چلنے والے “عزم کے 16 دن” کے موقع پر سندھ کی تمام جامعات میں آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ ان سیشنز کی سربراہی محکمہ ترقی نسواں کی سینئر ماہر نفسیات اور انچارج وومین کمپلینٹ سیل جامشورو، محترمہ سیدہ قرت العین شاہ کریں گی. انہوں نے کہا کہ جامعات کے ساتھ یادداشتوں پر دستخط کے بعد ان سیشنز کے انعقاد کے لیے پلان تشکیل دیا جائے.

صوبائی وزیر محترمہ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا، “محکمہ ترقی نسواں کی یہ کوشش ہے کہ جامعات میں طالبات کسی بھی قسم کے مسائل کا شکار ہوں ، خواہ وہ گھریلو معاملات ہوں، نفسیاتی مسائل ہوں یا سماجی و معاشی مشکلات، انہیں محکمے کے ذریعے حل کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایک خاندان کی طرح کام کرتا ہے جہاں مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جائے جاتا ہے۔

انہوں نے جامشورو میں وومین کمپلینٹ سیل کی انچارج محترمہ سیدہ قرت العین شاہ کے کام کو سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ جامشورو تعلیم کا ایک اہم مرکز ہے جہاں سندھ بھر سے طالبات تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں۔ ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس اقدام کا مقصد جامعات میں خواتین اور طالبات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط اور ہم آہنگ ماحول فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں