اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) — جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کا تعلق افغانستان سے نکلا جبکہ اس کے سہولت کار کو باجوڑ سے گرفتار کر لیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیموں نے بتایا کہ پانچ مشتبہ افراد کو پہلے ہی حراست میں لیا گیا تھا، جن کی نشاندہی پر باجوڑ میں سرچ آپریشن کے دوران سہولت کار کو پکڑا گیا۔


