78

اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکہ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،شاداب رضا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو فرقہ واریت اور دہشتگردی میں جھونکنے کی سازش کو کسی طور بھی کامیاب ہونے نہیں دینگے،اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکہ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،دہشتگردوں کو عبرت کانشان بناکر ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے،اسلام آباد کچہری سانحہ میں میں شہید ہونیوالوں کی اللہ مغفرت فرمائے شہیدؤں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوراظہار یکجہتی کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مودی حکومت ہٹ ھرمی سے باز آجائے اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش ودہشتگردی بند کردے، اسلام آبادی کچہری خود کش دھماکہ کے پیچھے مودی کی اسلام دشمن جنونیت شامل ہے،افغانستان اپنی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے دہشتگرد بھارت کے اشاروں پر دہشتگردی کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ اسلام آباد کچہری کی مذمت اور دہشتگردی کے خلاف سخت آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ دہشتگردی ملک کے لئے زہر قاتل ہے دہشتگردوں کے تانے بانے جہاں سے بھی ملتے ہوؤں پوری طاقت سے ختم کیا جائے،پاکستان کے پائیدار امن کیلئے تمام اکائیوں کو ایک ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی،دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے پوری قوم متحد اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،مودی حکومت اپنے سیاسی مقاصد کیلئے دہشتگردانہ کاروائیاں کررہی ہے،پاکستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں دہشتگردبزدلانہ حملے کرکے پاکستانی عوام کو حوصلے پست نہیں کرسکتے،دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرئے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسلام دشمن واستعماری قوتیں ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں بھارت ملک میں مذہبی فسادات کرانے کی سازش کررہا ہے،ملک میں ہونیوالے دہشتگرد حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کا ہاتھ ہے،بھارت کا گھناؤنا اسلام دشمن چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ رکھنے والوں کی آنکھ نکالنا اچھی طرح جانتے ہیں،پاکستان ہماری پہچان اور شان ہے اس پر کسی طور بھی آنچ آنے نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں