75

یو این ڈی پی رپورٹ: افغانستان میں 90% خاندان خوراک کی قلت کا شکار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہر دس میں سے نو خاندان زندہ رہنے کے لیے کھانا چھوڑنے، سامان بیچنے یا قرض لینے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء سے اب تک 45 لاکھ سے زائد افغان پاکستان اور ایران سے واپس آئے ہیں، جس سے ملک کی آبادی میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قدرتی آفات کے باعث 8 ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین کی ملازمت کی شرح محض 6 فیصد رہ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں