101

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دینے کے بہانے 6 درندوں نے بیوہ کی عصمت دری کردی

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) سانگھڑ کے نواحی علاقے ورکشاپ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا بیوہ خاتون چار بچوں کی ماں زاہدہ خاصخیلی نے مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے منگلی تھانے پر مقدمہ درج کرایا بیوہ خاتون نے مقدمے میں موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 5 اپریل 2025 کو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مبلغ پانچ ہزار روپے وظیفے کی رقم لینے بی آئی ایس پی کے ایجنٹ شہباز خٹک پٹھان کی دکان پر گئی میری رقم چیک کرنے کے بعد مجھے بتایا کہ دکان پر رش زیادہ ہے شاہد علی پٹھان کی بیٹھک پر جائیں وہاں تمیں ڈیوائس کے ذریعے پیسے نکال کر دیں گے رات نو بجے میں بیٹھک پر گئی تو وہاں مجھے غلط حرکت کے لئے مجبور کیا گیا میرے انکار پر بی آئی ایس پی ایجنٹ شہباز خٹک پٹھان نے پسٹل نکال کر مجھے زبردستی شراب پلائی شھباز خٹک ،شانی پٹھان، آصف بروہی،اللہ ڈنو عرف الاؤ ابوپوٹو اور دو نامعلوم کل چھ ملزمان نے زنا بالجبر ساری رات میری عزت لوٹتے رہے صبح چار بجےمیں موقع پاکر بیٹھک سے نکل کر اپنے گھر گئی اور اپنے رشتہ داروں سے واقعہ بیان کیا

زاہدہ خاصخیلی خاتون نے میڈیا کو بتایااصول انصاف کے لئے پولیس اور میڈیا کے پاس چار دن تک دھکے کھاتی رہی آخر میڈیا میں معاملہ ہائی لائٹ ہونے پر منگلی پولیس نے مقدمہ نمبر39/2025 درج کیا پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا تفتیشی آفیسر انسپکٹر ولی محمد بھمبرو کا کہنا ہے ملزمان کو گرفتار کرکے میڈیکل کیا جائے گا مگر کوئی بھی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوا
دوسری طرف ملزمان کا موقف لینے کے لئےرابط کیا مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا
واضع رہے کہ اس سے قبل ڈیوائس ہولڈر شہباز خٹک پر بینیفشری کی قسط سے پیسے کٹوتی کے الزام میں بھی مقدمہ درج ہواتھا
انسانی حقوق کے نمائندے تنویر خٹک نے بھی اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک الزام ہے ہائی لیول پر تفتیش ہونی چاہیے مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ عوامی ہلکے اس واقعے کو محض الزام ترشی قرار دے رہے ہیں مگر اصل حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش میں سامنے آئیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں