99

کراچی ایئرپورٹ سے 79 کلو چاندی کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بین الاقوامی میل آفس کے ذریعے چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تین مختلف پارسلز میں چھپائی گئی 79 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی گئی جس کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 69 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ پارسلز ہانگ کانگ سے راولپنڈی کے ایک وصول کنندہ کے نام بھیجے گئے تھے اور انہیں فیشن زیورات کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہے جب بین الاقوامی میل آفس کے ذریعے چاندی کی اتنی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں