اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہڑتال کی ہے۔
اسلام آباد کی ضلع کچہری سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی تمام ماتحت عدالتیں آج بند ہیں۔ وکلاء نے دہشتگردی کے خلاف احتجاج اور شہید وکلاء کے سوگ میں یہ ہڑتال کی ہے۔
عدالتوں میں سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں اور بیشتر مقدمات کو آگے کی تاریخوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس دوران وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


