اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے الگ الگ تجاویز ایجنڈے میں شامل ہیں، جنہیں پہلے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ترامیم کی منظورگی کے بعد بل دوبارہ سینیٹ کو بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹ نے دو روز قبل دو تہائی اکثریت سے اس ترمیم کی منظوری دے دی تھی، جبکہ بعض ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔


