لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)قومی اسمبلی میں آج 27ویں آئینی ترمیم کے بل پر فیصلہ کن اجلاس جاری ہے، جس میں ترمیم کی شق وار منظوری دی جا رہی ہے۔
حکومت کے پاس اس بل کو منظور کرانے کے لیے ضروری 224 ووٹوں سے زیادہ کی حمایت موجود ہے۔ نواز شریف سمیت حکومتی اتحاد کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔
اس ترمیم کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت کے قیام ک راستہ ہموار ہوگا۔ بل کی منظوری کی صورت میں جلد ہی اس عدالت کے ججز سے حلف لیے جا سکتے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں نے اس ترمیم کی مخالفت کی ہے اور اپنی الگ تجاویز پیش کی ہیں، تاہم حکومت انہیں مسترد کرنے کے لیے تیار ہے۔


