کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کے لیے روبوٹک سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
نظام کے تحت صدر اور طارق روڈ سمیت مختلف علاقوں میں روبوٹس 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گشت کریں گے، جو خودکار طریقے سے غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو اسکین کرکے فوری ای-چالان جاری کریں گے۔


