101

کراچی میں موسم سرد، درجہ حرارت 17 ڈگری ریکارڈ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم سرد ہوگیا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی خشک ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے موسم گرم و خشک رہے گا۔ دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی جاری ہے، جبکہ گزشتہ روز درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

شام کے اوقات میں نمی کا تناسب کم رہنے کے ساتھ ساتھ رات اور صبح سویرے ہلکی ٹھنڈک محسوس ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں