کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کا نجی بینکنگ شعبہ تیزی سے ڈیجیٹل راستے پر جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں 9.5 بلین ٹرانزیکشنز میں سے 68 فیصد موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے ہوئیں۔
گورنر نے اعلان کیا کہ مزید 15 بینک صارفین کی آن لائن تصدیق کا نظام اپنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن سے اس سلسلے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کریں گے۔


